
اسلام آباد پولیس کے شہدا کے 262 بچوں کو محکمے میں مستقل کردیا گیا۔انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان نے شہدا کے بچوں کو مستقلی کے سند دے دیے۔
سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب اسلا م آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ محکمہ پولیس نے اپنے شہدا کے بچوں کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے مستقل ہونے والے جوانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہم سب کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے میں آپ کو اور آپ کے خاندان اور ان افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی کاوشوں سے آپ محکمہ پولیس میں مستقل بنیادوں پر اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 29, 2021
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ان خیالات کا اظہار ادارے میں عارضی بنیادوں پر کام cont .. pic.twitter.com/Qh0Qwnaq8o
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fy8hcI
0 comments: