
آزادی مارچ کے حوالے سے بینر لگانے پر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے آزادی مارچ کے حوالے سے بینر لگانے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان آزادی مارچ کے حوالے سے شہر میں بینر آویزاں کر رہے تھے ، بینر پر لکھی گئی تحریروں سے شہریوں کو آزادی مارچ کے حوالے سے اکسایا جا رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دفعہ 144کے باوجود حکومتی رٹ کو چیلنج کیاہے، ملزمان کےخلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان شفیق الرحمان اور محمد ارشاد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بینر بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، پولیس کی جانب سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MzNdni
0 comments: