Monday, October 21, 2019

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی۔۔۔ سندھ کی سیاست میں کیا آنے والی ہے تبدیلی؟ پسِ پردہ خبر سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی، خسرو بختیار، فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر، اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم ارکان اسمبلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے دوران وفاق کے زیر انتظام کراچی میں جاری منصوبوں پر پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے گی اور وزیراعظم کو کراچی پیکج کے تحت تجویز کردہ اسکیمز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے شہر حب جائیں گے، وزیراعظم گڈانی میں 1320میگاواٹ پاور پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے، یہ پاور اسٹیشن چین کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان طے شدہ پروگرام کے تحت سہہ پہر چار بجے کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، اس سے قبل کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس میں انہوں نے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Mvickx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times