Tuesday, September 17, 2019

پاکستان امن کا خواہشمند ہے مگر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کےلیے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ دنیا آزاد کشمیر کا نفسیاتی کنٹرول حاصل کرنے کے بھارتی بیانات کا نوٹس لے، پاکستان امن کا خواہشمند ہے مگر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کےلیے تیار ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر کا بیان انسانی حقوق کی پامالی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے، بھارت ایسے اقدامات سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تاویلیں پیش کر رہا ہے، بھارت میں شرمناک طریقوں سے اقلیتوں کے خلاف اقدامات کیےجاتے ہیں، گائے کو دبوچنے کے الزامات میں لوگوں پرہجوم میں تشدد کیا جاتا ہے،ترجمان

ان کا کہنا تھا کہ اقلیت کےخلاف اورکشمیرمیں جارحیت بھارت کااصل چہرہ واضح کرتےہیں، دنیا آزاد کشمیر کا نفسیاتی کنٹرول حاصل کرنے کے بھارتی بیانات کا نوٹس لے، ایسے بیانات صورتحال کو مزید پیچیدہ اورخراب کریں گے۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان امن کاخواہشمند ہے مگر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کےلیےتیار ہے۔

گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا تھا، ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ بے بنیاد الزامات سے بھارت کشمیریوں کیخلاف جرائم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت مسئلہ کشمیر کو یواین قراردادوں کے مطابق حل کرے اور مقبوضہ وادی میں فوری مظالم بند کرائے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Qf1b1T

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times