Tuesday, September 17, 2019

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو صرف سعودیہ نہیں بلکہ پوری دنیا کا روگ لگ گیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز
تیل تنصیبات پر حملے کے حوالے سے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

جدہ میں سعودی کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی تنصیبات پر حملے میں دنیا بھر کو ہونے والی تیل کی فراہمی کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب اپنی تنصیبات پر ہونے والے بزدلانہ حملوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں میں نہ صرف سعودی عرب کی تیل تنصیبات بلکہ عالمی معیشت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کابینہ نے آرامکو تیل تنصیبات پر حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا۔ سعودی کابینہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کا مقابلہ کریں چاہے یہ کہیں سے بھی کیے گئے ہوں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تیل تنصیبات پر بزدلانہ حملے سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر حملوں کے سلسلے کی کڑی ہے، اس حملے نے آزادانہ جہازرانی اور عالمی معاشی نمو کے استحکام کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ir9eTd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times