Monday, September 30, 2019

سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ، کون ہوگا نیا کپتان؟ بڑی خبر ااگئی

سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ان کی جگہ بابر اعظم کو نیا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی کارکردگی متاثر کن نہیں اس لیے انہیں تبدیل کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سرفراز کی جگہ بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کے امکانات روشن ہیں تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان پاک سری لنکا سریز کے بعد متوقع ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2oIo68q

0 comments:

Popular Posts Khyber Times