سمن آباد میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے پکی ٹھٹھی سمن آباد میں پیش آیا جہاں منگل کی صبح ایک بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ملبے تلے دبے ایک بچی اور خاتون سمیت 5 افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔
ریسکیو حکام کا کہناہےکہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mvalcF
0 comments: