Monday, September 30, 2019

اسپتال سے شراب بر آمد، جان کر آپ بھی دہنک رہ جائیں

اسپتال سے شراب بر آمد، جان کر آپ بھی دہنک رہ جائیں
سول اسپتال میں پولیس چھاپے کے دوران شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں عید گاہ تھانے کی چوکی کے انچارج نے 26 ستمبر کو نیورولوجی کے نرسنگ وارڈ میں چھاپا مارا اور سیکیورٹی انچارج کریم خان، فرخ شاہ، خرم اور نوید کو ادویات چوری کرتے ہوئے پکڑا۔

چھاپے کے دوران مختلف اقسام کی لاکھوں روپے مالیت کی 500 انجیکشنز برآمد ہوئے، اس کے علاوہ گرفتار ملزمان سے شراب کی 20 بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سول اسپتال انتظامیہ نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے ملزمان کو چھڑوا دیا۔

واقعے پر میڈیکل سپریڈینٹ (ایم ایس) سول اسپتال نے نیورولوجی کے آر ایم او ایڈمنسٹریشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے خط لکھا، جس میں شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کروانے سے متعلق پوچھا گیا۔

خط میں ایم ایس نے ڈاکٹر نجم سے پوچھا کہ انتظامیہ کو کیوں اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ایم سول اسپتال نے نیورولوجی اور سرجیکل وارڈ کی دواؤں کے آڈٹ کی انکوائری کرانے کا حکم دیتے ہوئے افسران پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے جس میں سربراہ ڈاکٹر غلام حسین بروہی، فارماسسٹ اور اسٹور کیپرشامل ہیں۔

ادھر عید گاہ پولیس کے مطابق ان کے علم میں ایسی کوئی کارروائی نہیں نہ ہی چوکی سے تھانے میں چوری کے ملزمان لائے گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2n8DZ80

0 comments:

Popular Posts Khyber Times