Sunday, September 29, 2019

اسد عمر نے کابینہ میں شامل ہونے کے بارے میں خاموشی توڑ دی

سابق وزیر خزانہ اسد عمر
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ کابینہ میں شامل ہونے کے بارے میں بات چیت جاری ہے، اگر کابینہ کے اندر رہ کر پرفارم کرنا ہوا تو وہ بھی کروں گا۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، دو سال مزید لگیں گے، میں نے کہا تھا جو بھی آئے گا اس نے مشکل حالات میں فیصلے کرنے ہیں، ملکی معیشت اب آئی سی یو سے نکل آئی ہے، اب گروتھ کی جانب جانا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام ڈالر کے بارے میں سوچنا بند کردے، کافی دنوں سے ڈالر پر بات نہیں ہوئی یہ استحکام کے آثار ہیں۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ اہم خبریں آئی ٹی کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں اچھا کام ہوا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nAxQ4h

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times