Sunday, August 4, 2019

پاک، امریکا تعلقات: امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس آج پاکستان پہنچیں گی

امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچیں گی
امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پانچ روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گی اور پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز اعلیٰ سطح امریکی وفد کے ہمراہ آج پاکستان پہنچیں گی۔ ایلس ویلز پاکستان میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ایلس ویلز، وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں حصہ لیں گی، افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت پر کلیدی گفتگو ہوگی، علاقائی امن وسلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے دورے کا مقصد پاک، امریکا تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ یکم اگست کو امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل میں مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا تھا، انہوں نے افغان امن عمل کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات کی تھی۔

ملاقات میں پاکستان کے تعاون، آئندہ کے مثبت اقدامات پر بھی توجہ مرکوز رہی، زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ پاکستان، افغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MEAY9F

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times