Sunday, August 4, 2019

گوشت میں ناخن کی دھنس جانے کا وجوہات

گوشت میں ناخن کی دھنس جانے کا وجوہات
ناخن گوشت میں گھس جانا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ایسا ہونے پر کئی بار تو دل کرتا ہے کہ ناخن پکڑ کر اس وقت تک کھینچیں جب تک وہ باہر نکل نہ آئے یا ٹوٹ نہ جائے۔

اگر آپ کو بھی اس تکلیف کا سامنا ہے تو ایسی کچھ چیزیں ہوتی ہیں جو اس تکلیف کی حالت میں کرنے سے آرام مل سکتا ہے، جبکہ کچھ چیزوں سے دور رہنا چاہئے۔

عام طور پر گوشت میں ناخن گھسنے کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب اسے صحیح طرح سے کاٹا نہ جائے۔

ڈاکٹروں کے مطابق اگر ناخن کو بہت زیادہ اور گوشت کے قریب کاٹا جائے تو اس کی نوک جلد میں داخل ہونے لگتی ہے۔

بتدریج وہ ناخن جلد کے اندر اگنے لگتا ہے اور مسئلہ بن جاتا ہے، اسی طرح تنگ جوتے بھی اس مسئلے کا باعث بن سکتے ہیں۔

تو اس کا گھر بیٹھے علاج کیسے کریں؟

ڈاکٹروں کے مطابق ناخن تراش سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کوئی زیادہ اچھا طریقہ نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں گوشت کٹنے کا امکان بڑھ جاتا ہے یا زخم پڑسکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کئی بار اس مسئلے کا حل متاثرہ ناخن کے کچھ حصے کو کاٹ دینا ہوتا ہے، اگر اس میں خون، سوجن، پیپ یا انفیکشن کی دیگر علامات کو دیکھیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ وہاں ہونے والی انفیکشن جسم کے دیگر حصوں میں پھیلنے کا بھی امکان ہوتا ہے۔

اگر گوشت میں معمولی سا ناخن گھسجاتا ہے تو آپ خود بھی اسے اوپر اٹھا سکتے ہیں، بس ناخن کو بھگو کر نرم کرلیں اور پھر اس کے اندر کچھ رکھ دیں جو گوشت کو جلد سے الگ ہونے میں مدد دے سکے، اس مقصد کے لیے روئی کا استعمال کیا جاسکتا ہے جس کا چھوٹا سا ٹکڑا جس حد تک جاسکے ناخن کے اندر گھسا دیں۔

ہائیڈروجن پرآکسائیڈ
یہ محلول انفیکشن کو پھیلنے سے روکتا ہے، آدھا کپ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ گرم پانی سے بھرے برتن میں ملا کر متاثرہ حصے کو 15 سے 20 منٹ کے لیے ڈبو دیں۔

ٹی ٹری آئل
یہ تیل جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے میں مدددیتا ہے، اس کے لیے 2 سے 3 قطرے تیل کے گرم پانی میں مکس کرکے اس میں متاثرہ حصے کو 15 سے 20 منٹ کے لیے ڈبو دیں، اسی طرح ایک یا دو قطرے اس تیل کے ایک کھانے کے چمچ زیتون کے تیل میں مکس کرکے روئی کے ذریعے متاثرہ حصے پر رگڑیں تو انفیکشن کو روکنا ممکن ہوسکتا ہے۔

اینٹی بائیوٹیک مرہم
اینٹی بائیوٹیک مرہم کی کچھ مقدار کو متاثرہ حصے میں لگا کر انفیکشن کو روکا جاسکتا ہے، جس کے بعد اس پر صاف پٹی لپیٹ دیں، روزانہ اس پٹی کو بدل کر مرہم لگائیں۔

درد کش ادویات
انفیکشن کے شکار ایسے ناخن شدید تکلیف کا باعث بنتے ہیں، اس سے بچنے کے لیے عام دردکش ادویات کا استعمال فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

گرم پانی
متاثرہ ناخن کو گرم پانی میں 15 سے 20 منٹ کے لیے بھگودیں، ایسا کرنے سے تکلیف اور سوجن میں کمی آئے گی، یہ عمل 3 سے 4 بار دہرائیں، جب انگلیوں کو پانی سے نکال لیں تو اس پر مرہم یا تیل لگادیں۔

اپسم نمک
ایک اور آپشن متاثرہ حصہ اپسم نمک میں ڈبو دینا ہے، اس مقصد کے لیے ایک برتن میں گرم پانی بھردیں اور پھر اس میں کچھ مقدار میں نمک شامل کرکے اس میں متاثرہ حصے کو 15 سے 20 منٹ کے لیے ڈبو دیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GMfLa5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times