
مقبوضہ وادی میں صورتحال ابتر ہے، کرفیو کے نفاذ کے بعد انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے، اے ٹی ایم پر کیش ختم جبکہ پٹرول پمپوں کو تالے لگ گئے۔ بھارت کشیدگی کو مزید ہوا دینے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں 10ہزار نئے فوجیوں کی تعیناتی کے بعد مزید 70 ہزار فوجی وادی میں بھیج رہا ہے۔
اس وقت 28 ہزار فوجی وادی میں تعینات ہیں۔ 70ہزار فوجیوں کے آنے کے بعد یہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ وادی میں تحریک کو روکنے کیلئے بھارتی فوج نے محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ سمیت دیگر رہنماؤں کو نظربند کر دیا۔ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ ان سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔ وادی میں کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ بھی بند ہے۔
مزید پڑھئے: بھارت کی غنڈہ گردی سیاحوں کو مقبوضہ کشمیر چھوڑنے کا حکم
بھارت کی جانب سے سیاحوں کو مقبوضہ کشمیر فوری چھوڑنے کی ہدایت کے بعد پوری مقبوضہ وادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کئی ماہ سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YqsrOI
0 comments: