Sunday, August 4, 2019

چیئرمین سینیٹ کا عالمی پارلیمان کے اسپیکرز کوخط، مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے پر زور

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی
چیئرمین سینیٹ نے دنیا بھر کی پارلیمان کے اسپیکرز کوخط لکھا ہے کہ وہ بھارت پر ریاستی دہشت گردی فوری بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وادی نیلم میں بھارتی افواج کی جانب سے شہری آبادی پر کلسٹر بم پھینکنے سے متعلق آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

چیئرمین سینیٹ نے خط میں لکھا کہ عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشتگردی، کلسٹر بموں کے استعمال اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ بھارتی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ دنیا کا واضح موقف سامنے آنا چاہیے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ورزیوں سے عالمی برادری بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔

صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان کے سپیکرز اپنی اپنی حکومتوں کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کریں اوراس مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنے پر قائل کریں۔ چیئرمین سینیٹ نے زور دیا کہ عالمی برادری بھارت کی کشمیر میں جاری بربریت کو ختم کرائے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حق خودارادیت دلائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZwvRfd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times