Monday, August 5, 2019

ڈالرکی قیمتیں کھیل رہیں ہیں آنکھ مچولی

ڈاکر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے
پاکستان میں مہنگائی نے عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے اور عید سے قبل ایک مرتبہ پھر سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے کی رپورٹس آ رہی ہیں تاہم ایک خوشخبری یہ ہے کہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی بھی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں نہیں آ رہی کیونکہ 100 انڈیکس شدید مندی کا شکار ہو گیاہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 31 ہزار 666 پر تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اس میں شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 597 پوائنٹس گر گئے جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار 69 پوائنٹس پر آ گیاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T7AfPw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times