اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کمیشن ذمہ داروں کا تعین کرے گا جن کی وجہ سے ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان حکومت سمیت تمام متعلقہ فریق ٹریبونل کے فیصلے کے قانونی اور مالیاتی مضمرات کاجائزہ لے رہے ہیں اور تمام پہلوئوں پر ضروری غور و خوض کے بعد حتمی موقف اختیار کیاجائے گا۔
بیان کے مطابق حکومت پاکستان کو بین الاقوامی قانون اور دیگر تمام قوانین کے تحت اپنے مفادات کے تحفظ کاحق حاصل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیٹہیان کمپنی کی جانب سے باہمی بات چیت کے ذریعے معاملے کے حل کے لئے ملکر کام کرنے کابیان کا خیرمقدم کرتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XNrL0J
0 comments: