Tuesday, June 29, 2021

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قرض سے 2 سال کے عرصے میں 2 پروگرام شروع کیے جائیں گے، ایک پروگرام سستی اور کلین توانائی سے متعلق ہوگا، اس پروگرام کے تحت 40 کروڑ ڈالر سے سستی اورشفاف توانائی مہیا کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پروگرام سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی، ٹیرف پر سبسڈی اور ترسیل پروگرام بہترکیا جائیگا جب کہ 40 کروڑ ڈالر انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کرکے مزید بہتری لانے کیلئے ہوں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پروگرام سے صحت و تعلیم کے شعبے میں بہتری پرکام ہوگا، پروگرام سے غریب طبقے کیلئے آمدن کے ذرائع بہترکرنے پربھی کام ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dpEXUh

0 comments:

Popular Posts Khyber Times