میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بین سٹوکس نے کہا کہ ان کے پاس اس خوشی کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں، گزشتہ 4 سال میں کی جانے والی سخت محنت نے آج انہیں یہ دن دکھایا ہے، عالمی چیمپیئن بننا شاندار احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا بہت ہی زبردست ہوتا ہے کیونکہ وہ بہت ہی اچھی ٹیم ہیں۔ انہوں نے شاندار سپر اوور کرانے والے جوفرآرچر کی بھی تعریف کی۔
بین سٹوکس نے بتایا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے بات کی اور ان سے معافی مانگی ہے۔’ میں نے کین سے کہا ہے کہ میں اپنی پوری زندگی اس بات کی معافی مانگتا رہوں گا۔‘
خیال رہے کہ میچ کے 50 ویں اوور میں بین سٹوکس کو تھرو لگ کر باﺅنڈری کے پار پہنچ گیا تھا جس کے باعث انگلش ٹیم کو اس گیند پر 6 رنز مل گئے اور میچ برابر ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2jXLs81
0 comments: