نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کے مسافروں نے سامان طیارے میں لوڈ نہ ہونے پر 22 مسافروں نے پرواز میں سفر کرنے سے انکار کر دیا۔
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ چترال جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 660 کے مسافروں نے سامان طیارے میں لوڈ نہ ہونے پر 22 مسافروں نے پرواز میں سفر کرنے سے انکار کر دیا۔
مسافروں میں اکثریت کو طیارے میں پتہ چلا کہ لوڈ زیادہ ہونے سے ان کا سامان لوڈ نہیں کیا گیا، سامان اگلی پرواز پر بھجوایا جائے گا جس پر 22 مسافروں نے حکام سے کہا کہ اگر سامان ساتھ نہیں جا سکتا تو وہ بھی سفر نہیں کرینگے، انھیں سامان واپس دیا جائے جس پر 22 مسافر سامان حاصل کرنے کے بعد گھروں کو چلے گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xPe4Uy
0 comments: