Tuesday, July 2, 2019

حریت رہنما کا عالمی برادری سے کشمیر میں جاری قتل وغارت بند کرانے کا مطالبہ

حریت رہنما کا عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل وغارت بند کرانے کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما مختار احمد وازہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ہے، عالمی برادری اور انسانی حقوق تنظیمیں وادی میں جاری قتل وغارت بند کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق مختار احمد وازہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں قتل وغارت، لوگوں کو ہراساں کئے جانے اور محاصروں اور تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو مداخلت کرنی چاہیے۔

انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار اور پرامن حل کے لیے ہمیشہ پاکستان، بھارت اور کشمیری قیادت کے درمیان بامعنی مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

حریت رہنما نے عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KVh5v8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times