Thursday, October 7, 2021

برطانیہ کا 47 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

برطانیہ نے 47 ممالک کو اپنی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا

برطانیہ نے 47 ممالک کو اپنی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔  پاکستان سمیت 37 ممالک سے آنے والوں کے ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول ہونگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے 47 ملکوں کو اپنی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

 گرانٹ شاپس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 47 ممالک سے آنے والے ویکسینیٹڈ افراد کو ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گاجبکہ یہ ممالک پیر سے ریڈ لسٹ سے نکل جائیں گے۔

گرانٹ شاپس کا مزید کہنا تھا کہ پیر کی صبح 4 بجے کے بعد پاکستان سمیت 37 ممالک سے آنے والوں کے ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا ہوگا ،تاہم تمام مسافروں کیلئے لوکیٹر فارم بھرنا لازمی ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب صرف 7 ممالک برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 17 ستمبر کو برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YzFONQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times