
روس نے کہا ہے کہ اس نے چین کے ساتھ ملکر مغربی چین کے سمندر پر طے شدہ راستے پر پہلا مشترکہ فضائی گشت کیا ہے۔
روس کی وزا رت دفاع کے مطابق جاپان اور مغربی چین کے سمندر پر طے شدہ راستے پر چار بمبار طیاروں نے جنگی جہازوں کی مدد کی۔ تاہم جنوبی کوریا نے کہاکہ اس کے جنگی جہازوں نے روسی جہازوں کی دراندازی کی کوشش پر مشین گن سے وارننگ فائر کئے۔
تاہم جاپان نے واقعے پرروس اور جنوبی کوریا دونوں سے احتجاج کیا ہے۔ مبینہ واقعہ متنازعہ جزیرے ڈوکڈو تکشیما میں پیش آیا جس پر جنوبی کوریا کا قبضہ ہے لیکن جاپان بھی اُس کی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JL8oSe
0 comments: