Tuesday, July 23, 2019

ڈالر کی اُڑان ساتویں آسمان تک

 ڈالر کی قدر میں کاروبار کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا ہے
 ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیاہے اور دوسری جانب ڈالر بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

آج پھر ڈالر کی قدر میں کاروبار کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 32 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔

اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی صبح صبح ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے، 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 32 ہزار 667 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JODng9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times