سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف نے کہاہے کہ گزشتہ رات بہت اچھی کرکٹ کھیلی گئی ہے، 1992کا ورلڈ کپ بھی اسی انداز میں ہی کھیلا گیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ بہت اچھی کرکٹ ہوئی ہے، اس سے پہلے کبھی ایسی کرکٹ نہیں کھیلی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1992میں ایسی کرکٹ کھیلی گئی تھی جس طرح اس ورلڈ کپ میں کھیلی گئی ہے۔ اس کے بعد جو چار ورلڈ کپ گزرے وہ مزے کے نہیں ہوئے لیکن 1999کا اور یہ ورلڈ کپ بہت اچھے ہوئے کہ دیکھنے والوں کومزا آیا۔ محمد یوسف نے کہا کہ کرکٹ اس طرح ہی کھیلی جانی چاہئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YTbfxz
0 comments: