تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ورلڈ کپ جیت کر ایسی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے جس نے ورلڈ کپ کا میزبان ملک ہو کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا ہو اور ایسا مسلسل تیسری مرتبہ ہوا ہے، اس سے قبل 2015 میں آسٹریلیا اور 2011 میں بھارت نے میزبان ہوتے ہوئے عالمی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ایک روزہ کرکٹ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان 91 میچ ہوچکے ہیں جن میں 43 میچوں میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی جبکہ انگلینڈ کو 42 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ دو میچ ٹائی اور تین بے نتیجہ رہے ہیں۔
ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی دونوں ٹیموں کا پلڑہ برابر ہو گیا ہے۔ عالمی کپ کے 10 مقابلوں میں دونوں ٹیموں نے 5،5 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔لارڈز کے میدان پر نیوزی لینڈ نے تین دفعہ انگلینڈ کا سامنا کیا ہے اور دو بار جیت نیوزی لینڈ کے نام رہی جبکہ آج کے دلچسپ مقابلے کے بعد ایک میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور آج کا میچ شائقین کرکٹ مدتوں بھول نہیں سکیں گے۔
نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ مقابلوں میں اب تک 89 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 54 میں اسے فتح اور 34 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انگلیڈ نے ورلڈ کپ مقابلوں میں اب تک 83 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 49 میں اسے فتح اور 32 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جوفرا آرچر انگلینڈ کی جانب سے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ انھوں نے اب تک 19 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اس ورلڈ کپ میں سب سے اچھی 91.33 کی اوسط سے 548 رنز بنا رکھے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ln9dqt
0 comments: