Sunday, July 14, 2019

سعودی حکومت کی جانب سے باکسر عامر خان کو زندگی کا بڑا تحفہ مل گیا

سعودی حکومت کی جانب سے باکسر عامر خان کو زندگی کا بڑا تحفہ مل گیا
آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو ناک آﺅٹ کرنے کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو زندگی کا بڑا تحفہ مل گیا۔

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضہ مبارک کے غلاف سے نوازا گیا ہے، سعودی عرب میں موجود عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی

حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضہ مبارک کے غلاف اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد عامر خان نے یہ دونوں تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضہ مبارک کا غلاف سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ہے جس پر وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔ اس بیش قیمت تحفے کے حوالے سے عامر خان کا کہنا ہے کہ میں بڑا خوش قسمت ہوں کہ مجھے حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضہ مبارک کے غلاف سے نوازا گیا ہے، یہ تحفہ میری زندگی کا اثاثہ ہے جس پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

واضح رہے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو فائٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کیا تھا۔ سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبداللہ اسٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ میں عامر خان حریف باکسر کے خلاف تینوں راﺅنڈز میں حاوی رہے اور چوتھے راونڈ میں بلی ڈب کو ناک آﺅٹ کر کے مقابلہ اپنے نام کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JLYOxj

0 comments:

Popular Posts Khyber Times