Monday, June 10, 2019

منی لانڈرنگ کیس: آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی

آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی
میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور شریک چیرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور نیب کی جانب سے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

احتساب عدالت کے اندر اور باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، احتساب عدالت کو جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اردگرد سیکورٹی کے 1500 اہلکاروافسران تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد اور سیاسی کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی احتساب بیورونے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZeVMri

0 comments:

Popular Posts Khyber Times