پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آج (منگل کو) اپنا پہلا وفاقی بجٹ پیش کرے گی۔ مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ شام 5 بجے مالی سال 2019-20 کا بجٹ پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 2019-20 کے بجٹ کا حجم 6 ہزار 700 ارب روپے ہوسکتا ہے ۔ بجٹ میں 1450 ارب روپے اضافے کے ساتھ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5550 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں 2550 ارب روپے کا خسارہ ہوسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں 2900 ارب روپے قرضوں کے سود کی ادائیگی ، 925 ارب ترقیاتی کاموں اور سبسڈی کیلئے 260 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران ملک کی جی ڈی پی 40 ہزار 300 ارب روپے رہنے کا امکان ہے جبکہ بجٹ میں مالی خسارہ 5 اعشاریہ 8 فیصد اور نان ٹیکس آمدن 1250 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2F2i08r
0 comments: