
اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں پیپلز بارٹی اور مسلم لیگ نواز کو پہلے ہی اعتماد میں لیا گیا ہے، اے پی سی کے ایجنڈے کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا حتمی موقف مولانا کو نہ مل سکا۔
مولانا فضل الرحمن نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو ٹیلی فون کیے اور ملک کی سیاسی صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کے کردار اور مشترکہ احتجاجی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
مولانا فضل الرحمن نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اے پی سی کے شیڈول پر بھی بات کی تاہم ابھی تک آل پارٹیز کانفرنس کی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2x6aViv
0 comments: