Thursday, April 4, 2019

کرائسٹ چرچ حملوں کے دہشتگرد پر 50 افراد کے قتل کی چارج شیٹ تیار

 دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ
نیوزی لینڈ پولیس نے کرائسٹ چرچ مساجد میں حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کے خلاف 50 افراد کو قتل کرنے کی چارج شیٹ تیار کرلی۔

گزشتہ ماہ دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور 39 افراد زخمی ہوئے تھے۔

سانحے کے فوراً بعد نیوزی لینڈ پولیس نے 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کو گرفتار کیا اور اگلے ہی دن کرائسٹ چرچ ڈسٹرکٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس دوران دہشت گرد پر صرف ایک قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تاہم اب نیوزی لینڈ پولیس کی جانب سے 50 افراد کے قتل کی چارج شیٹ تیار کی گئی ہے جو کل عدالت میں پیش کی جائے گی۔

جرم ثابت ہونے پر برینٹن ٹیرنٹ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا پہلا شخص ہوگا جسے عمر قید کی سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کے لیے 'رائل کمیشن' بنانےکا اعلان کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے اور وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعے کو بھی ملکی تاریخ کے سنگین ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KaDUvd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times