Tuesday, June 11, 2019

اپوزیشن جیل جانے سے ڈرنے والی نہیں، دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا: مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کی تجویز کو اپوزیشن کو دھمکانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ ایک نہیں دس انکوائری کمیشن بنائیں ہمارے پاس ایک ایک روپے کا حساب ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنا کر عمران خان کا دماغی معائنہ بھی کیا جائے، وزیراعظم اپنی تقریر میں انتہائی نروس نظر آئے اور آئی ایم ایف سے معاہدے سے نظر ہٹانے کے لیے کنٹینر والی گفتگو کی گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس پر بھی کمیشن بنایا جائے کہ عوام نے اس نالائق حکومت کو ٹیکس دینا بند کیا، یہ اپوزیشن کو نہ دھمکائیں، مولا جٹ بننے کی کوشش نہ کریں اور کنٹینر سے اتریں، آئی ایم ایف سے ڈیل اور عوام دشمن بجٹ کا انہیں جواب دینا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کی اپوزیشن جیل جانے سے ڈرنے والی نہیں، دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا، ہم نے قرضے لیے تو گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل کی، موٹروے اور سڑکوں کا جال بچھایا، ایک نہیں دس انکوائری کمیشن بنائیں ہمارے پاس ایک ایک روپے کا حساب ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2R5kEPi

0 comments:

Popular Posts Khyber Times