Tuesday, June 11, 2019

عمران خان ’گونیازی گو‘ کے نعروں سے گونجتے ملک میں عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہے: خورشید شاہ

عمران خان ’گونیازی گو‘ کے نعروں سے گونجتے ملک میں عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہے: خورشید شاہ
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ’گونیازی گو‘ کے نعروں سے گونجتے ملک میں دن کی روشنی میں عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما خورشید شاہ نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان رات کو چھپ کر تقریریں کررہے ہیں، عمران خان گو نیازی گو کے نعروں سے گونجتے ملک میں دن کی روشنی میں عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہے، عمران خان کی منافقت کی انتہا ہے کہ وہ بسم اللہ پڑھ کر جھوٹ بولتے ہیں، کیا صرف اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں کرکے اب نیب پی ٹی آئی کے منشور کی تکمیل کرے گی، کیا اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں ہی ریاست مدینہ کے قیام کا طریقہ ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ 60 برسوں میں اتنی تیزی سے قرضہ نہیں لیا گیا جتنا پی ٹی آئی نے 10 ماہ میں لیا، مہنگائی اوربے روزگاری میں اضافے سے توجہ ہٹانے کے لئے عمران خان کرپشن کا راگ الاپ رہے ہیں، اگر عمران خان کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ ہیں تو علیمہ خان، جہانگیر ترین، پرویز خٹک کی کرپشن کیوں نہیں بتاتے جب کہ نیب آصف زرداری پر ایک روپے کی کرپشن اب تک ثابت نہیں کرسکی اور عمران خان آصف زرداری پر وہ الزام لگارہے ہیں، جنہیں تین دہائیوں سے ثابت نہیں کیا جاسکا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WA1X7u

0 comments:

Popular Posts Khyber Times