
الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازکے پارٹی عہدے کےخلاف الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری نے نااہلی کی درخواست دے رکھی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے مریم نواز کو 10 سال کیلئے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے رکھا ہے۔
نااہل شخص پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتا، درخواست میں الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق مریم نواز کو نائب صدارت سے ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر مریم نوازشریف کو نوٹس جاری کیا تھا،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کرے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XRh1z7
0 comments: