
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو محنت اور جذبے سے کھیل کر جیت اپنے نام کرنا ہوگی، کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتیں دکھانا ہوں گی، ہماری دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کیلئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں، زندہ دلان لاہور آج پرُامن اور بہترین ماحول میں کرکٹ سے محظوظ ہوں گے، امید ہے آج پاکستانی کرکٹ ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ آج دوپہر دو بجے شروع ہو گا جس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں تاہم اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ پلئینگ الیون میں کپتان با براعظم ، شعیب ملک ، محمد حفیظ، افتخار احمد ، محمد رضوان ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی ، محمد حسین شامل ہیں۔
آج کے میچ میں احسان علی اور حارث روف ڈیبیو بھی کرنے جارہے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حارث رؤف نے بی بیش لیگ میں اپنی صلاحیتوں سے اپنا لوہا منوایا اور بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کیا ، انہوں نے ٹی ٹوینٹی لیگ میں ہیٹرک بھی کی اور بلے بازوں کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aBP1X2
0 comments: