Saturday, June 8, 2019

حکومت پسماندہ لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن کوششیں کررہی ہے :ڈاکٹر فردوس

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو بدعنوان عناصر سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ملک کو بحران سے نکالا جائے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی فعال قیادت میں معاشرے پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے مناسب منصوبہ بندی اور موثر پالیسیاں وضع کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو کاروباری اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی تیاری کے حوالے سے تاجروں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MAbVq1

0 comments:

Popular Posts Khyber Times