Saturday, June 8, 2019

والد سے ملاقات مریم نواز کو آبدیدہ کرگئی

مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز، نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی
مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، عید کی چھٹیوں کے باعث جمعرات کو ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے آج ملاقات کا دن ہے ، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے جبکہ نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی پہنچے۔

اس موقع پر ن لیگی کارکنوں نے نوازشریف اور مریم نوازکےحق میں نعرے لگائے۔

خیال رہے مریم نواز سمیت پارٹی کے کسی بھی رہنما کی عید کی چھٹیوں کے باعث نوازشریف سے جمعرات کو ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔

یاد رہے مریم نواز نے نواز شریف کی طبیعت پوچھنے کے لیے ملاقات کی اجازت مانگی تھی لیکن انھیں ملاقات کی اجازت سے انکار کر دیا گیا تھا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایسے میں جو بیٹی کو باپ سے ملنے نہ دیں، ان سے بڑا ظالم کون ہوگا؟ ظلم، نفرت، انتقام کی غلیظ سیاست کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ اللہ دنوں کو تبدیل کرتا رہتا ہے اور ہمیشہ کی بادشاہی اسی کی ہے۔

مریم اورنگ زیب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا عید پر بھی نواز شریف کو ان کے اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا گیا، عمران خان اپنی نا اہلی کا بدلہ نواز شریف سے لے رہے ہیں، یاد رکھیں ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Iy7SFs

0 comments:

Popular Posts Khyber Times