Saturday, June 8, 2019

سیمی خان کی نئی فلم ’کاف کنگنا‘ عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں پر تہلکہ مچانے کو تیار

فلم کاف کنگنا پاکستانی لڑکے کی بھارتی لڑکی سے محبت کی لازوال کہانی ہے۔
ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر نے فلم ’کاف کنگنا‘ کا ٹریلر جاری کردیا اور فلم رواں سال عیدالضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم کاف کنگنا پاکستانی لڑکے کی بھارتی لڑکی سے محبت کی لازوال کہانی ہے۔

اگرچہ تقسیم ہند کے موضوع پر متعدد پاکستانی ڈرامے اور کچھ فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں اور ان میں دونوں ممالک کے افراد میں محبت کو بھی دکھایا گیا ہےتاہم فلم کاف کنگنا ان فلموں سے مختلف معلوم ہوتی ہے۔

فلم کاف کنگنا تاریخی رومانوی فلم ہے جس کا انداز گزشتہ فلموں سے مختلف ہے۔

فلم میں سمیع خان پاکستانی لڑکے جب کہ اشل فیاض بھارتی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

اس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں عائشہ عمر، ساجد حسن، فضا علی اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے تعاون سے ریلیز کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MyXlPj

0 comments:

Popular Posts Khyber Times