Saturday, June 8, 2019

انتظار کی گھڑیاں ختم، شہباز شریف کی کل پاکستان آمد

مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کل وطن واپس آئیں گے
مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کل وطن واپس آئیں گے، لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا شہباز شریف کل صبح چار بج کر پچاس منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نون لیگ کے صدر شہبازشریف کی برطانیہ سے اتوار کو وطن واپسی کا اعلان کے بعد برطانیہ میں چیک اپ کے دوران ڈاکٹروں نے شہبازشریف کو سفر کی اجازت دے دی۔

ترجمان ن لیگی نے مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کی واپسی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا شہباز شریف ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب چار بج کر پچاس منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت اور اس کے ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے ثابت ہوگئے، مخالفین منفی سیاست کیلئے مصنوعی بیانیے کا سہارا تلاش کریں، دو درجن ادھارے اور جھوٹ بولنے والے ترجمان مقرر کیے گئے، ترجمانوں میں سے نصف نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

نون لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے شہبازشریف کی وطن واپسی کی خبرسےحکومتی زبان کو تالے لگ گئے ہیں۔

واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف دس اپریل کو پوتی کی خیریت دریافت کرنے اور اپنے طبی معائنے کے لیے دس سے پندرہ دن کے لیے لاہور سے لندن گئے تھے۔

روانگی سے قبل شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا عدالتی حکم پر مجھے ضمانت ملی، نام ای سی ایل سےنکالا جا چکا ہے ، پوتے، پوتی کو دیکھنےلندن جارہا ہوں، اپنا طبعی معائنہ کراؤں گا اور انشااللہ جلد وطن واپس آؤں گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WYI8uO

0 comments:

Popular Posts Khyber Times