2سال قبل اس فارمیٹ کے بہترین باؤلر رہنے والے عماد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی مقابلے میں24رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کرکے اپنے ہم وطن شاداب خان اور برطانوی لیگ سپنر عادل رشید کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کی ہے۔
شاداب خان بیماری کے سبب انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں اور عادل رشید پاکستان کے خلاف میچ میں کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی رینکنگ میں50ویں سے 47ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے۔ بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں 65رنز سکور کرکے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔ انہوں نے اس اننگز کے ساتھ 11پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 896 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔
حارث سہیل نے میچ میں نصف سنچری سکورکرکے رینکنگ میں218ویں سے141ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے47رنز بنا کر 21ویں سے19ویں اور کپتان این مورگن نے نصف سنچری سکور کرکے25ویں سے 22ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2J4dREm
0 comments: