
یورپ میں پناہ حاصل کرنے کے لیے مراکش کے شہری کی جانب سے انوکھا اقدام اٹھایا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہری نے مراکش سے ترکی جانے والی پرواز میں طبیعت خرابی کا ایسا ڈرامہ رچایا کہ جہاز رات گئے اسپین کے جزیرے مجوکورا پر اتارنا پڑ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کو طبی امداد دینے کے لیے آئی میڈیکل ٹیم کے لیے جہاز کا دروازہ کھُلا تو 15کے قریب دیگر مراکشی مسافر جہاز سے نکل کر بھاگ کھڑے ہوئے۔
پولیس نے واقعے کو ایوی ایشن کی تاریخ کا پہلا واقعہ قرار دیا اور مفرور مسافروں کی تلاش کے لیے ائیرپورٹ پر 4 گھنٹے تک تمام آپریشنز معطل رہے، 40 کے قریب پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا لیکن بھاگنے والے پھربھی پکڑے نہ جا سکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kd6PhH
0 comments: