Monday, May 6, 2019

بڑھاپے کا سبب بننے والی عادات

 تمباکو نوشی اور فاسٹ فوڈ دماغ کو قبل از وقت بڑھاپے کے شکار کر رہا ہے
جو نوجوان سگریٹ نوشی اور فاسٹ فوڈ کھانے کے عادی ہوتے ہیں، انہیں قبل از وقت بڑھاپے کے لیے تیار ہوجانا چاہئے۔

 جو نوجوان تمباکو نوشی اور فاسٹ فوڈ کے عادی ہوتے ہیں، ان کے دماغ قبل از وقت بڑھاپے کے شکار ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں یاداشت اور سیکھنے کی صلاحیتیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ناقص طرز زندگی اور غذائی عادات نوجوانوں کی ذہنی نشوونما کو ڈرامائی حد تک متاثر کرتی ہے۔

ان عادات کے نتیجے میں بلڈ پریشر بڑھتا ہے جس کے نتیجے میں دماغی عمر میں اوسطاً 8.4 سال کا اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح دماغی عمر میں 6.6 سال کا اضافہ کرتی ہے۔

اسی طرح تمباکو نوش نوجوانوں اور اس عادت سے دور رہنے والے افراد کی دماغی عمر کا اوسط فرق 3.4 سال ہوتا ہے۔مجموعی طور پر صحت کے لیے تباہ کن عادتیں دماغی بڑھاپا چھ سال تک بڑھا دیتا ہے۔

دن بھر میں بہت زیادہ بیٹھنا آپ کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا دیتا ہے۔ بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا متعدد امراض جیسے موٹاپے، امراض قلب، ذیابیطس، کینسر یہاں تک کہ قبل از وقت موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔مگر یہ پہلی بار سامنے آیا ہے کہ زیادہ دیر تک بیٹھنا انسانی جسم کی عمر پر بھی منفی انداز سے اثرات مرتب کرتا ہے۔

 جو خواتین اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کی عادی ہوتی ہیں ان کی جسمانی عمر 50 سے 60 سال کی عمر میں ہی 80 سال کی خاتون کے برابر ہوچکا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VKC3BB

0 comments:

Popular Posts Khyber Times