ان خیالات کا اظہار انھوں نے حکومت کی آئی ایم ایف ڈیل پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کے باوجود ہم نے پنشن، اور تنخواہیں بڑھائیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بے نظیرانکم سپورٹ جیسا فلاحی پروگرام شروع کیا، مگر پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف کی ہربات کومان رہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آئی ایم ایف اگر ملک چلائے گا، تو وہ عوام نہیں اپنے مفاد کے لئے چلائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف غریب عوام، مزدوراور کسان کا خیال نہیں رکھے گا، قانون آئی ایم ایف کے تنخواہ دارکو سربراہ اسٹیٹ بینک بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔
خیال رہے کہ حکومت نے ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا ہے، رضا باقر 2017 سے مصر میں آئی ایم ایف آفس سربراہ اور سینئر ریزیڈنٹ نمائندے تھے. وہ 18 سال آئی ایم ایف اور 2 سال ورلڈ بینک میں کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LnMHKI
0 comments: