Monday, May 6, 2019

بلدیاتی نظام سے اختیارات بنیادی سطح پر منتقل ہوںگے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں متعارف کرائے جانے والے نئے انقلابی بلدیاتی نظام سے حقیقی معنوں میں اختیارات بنیادی سطح پر منتقل ہوںگے ۔

انہوں نے پیر کی سہ پہر اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ویلج کونسل یا پنجائیت اورتحصیل کی سطح پر بلدیاتی انتخابات براہ راست دومرحلوں میں ہوںگے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ویلج کونسلز اور تحصیل ناظمین کو براہ راست فنڈ دئیے جائیںگے جو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق فیصلے کیلئے مقامی افراد کو مالی طورپر بااختیار بنائیںگے ۔

انہوں نے کہاکہ تحصیل ناظم ضلعی سطح پر ایک نمائندہ منتخب کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام حکومت کے تحت بائیس ہزار پنجائیت یا ویلج کونسلز قائم کی جائیںگی اورانھیں ایک سوچالیس ارب روپے دئیے جائیںگے ۔

انہوں نے کہاکہ اس براہ راست انتخاب سے نئی قیادت سامنے آئے گی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ شہری علاقوں میں میئر براہ راست منتخب ہوںگے اوروہ شہروں کی حالت بہتر بنانے کیلئے ریونیو اکٹھا کریںگے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Y91BWM

0 comments:

Popular Posts Khyber Times