ہندوانتہا پسند تنظیم شيو سينا نے وزير اعظم نريندرا مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ سری لنکا کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے بھارت ميں بھی نقاب اور برقعے پر پابندی عائد کی جائے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے ملک میں مسلم خواتین کے چہرے ڈھانپنے اور نقاب پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
شیوسینا نے میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا نے دہشت گردانہ حملوں کے بعد نقاب پر ملک گير پابندی عائد کی ہے، ہم سری لنکا کے فيصلے کا خير مقدم کرتے ہيں اور وزير اعظم نريندر مودی سے مطالبہ کرتے ہيں کہ سری لنکا کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے بھارت ميں بھی نقاب اور برقعے پر پابندی عائد کی جائے۔
انتہا پسند شيو سينا نےمؤقف اختيار کيا ہے کہ برقعے کا اسلام يا بھارتی مسلمانوں سے کوئی تعلق نہيں، بلکہ بھارت ميں مسلم خواتین صرف عرب ثقافت کی پيروی کرتے ہوئے برقع پہنتی ہيں۔
دوسری جانب بھارت کے مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ برقعے پر پابندی ان کے شہری حقوق کی خلاف ورزی کے مساوی ہو گی، اور عام انتخابات کے موقع پر يہ مطالبہ کوئی نيا ہندو مسلم تنازعہ کھڑا کرنے کے مقصد سے کيا جا رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GYOYaS
0 comments: