تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی محمدعثمان ڈاراور منصوبہ بندی کے وزیرمخدوم خسروبختیار کے درمیان ایک ملاقات میں کیاگیا۔
نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس ضلعی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا قومی جائزہ پروگرام ہوگا جس کا مقصد نوجوانوں کی ترقی کے لئے ضروری کوائف اور اعدادوشمار جمع کرنا ہے۔
اس پروگرام سے نہ صرف نوجوانوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی یقینی بنانے میں مدد ملے گی بلکہ صوبوں میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے فنڈز خرچ کرنے کے کلچر کو بھی فروغ ملے گا۔
ملاقات میں اس بات پربھی اتفاق کیاگیا کہ حکومت مجوزہ پروگرام کے دائرہ کار میں اضافہ کرے گی تاکہ ان کے ذریعے سالانہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی ترقی پرتوجہ مرکوز کی جاسکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JkkO3N
0 comments: