Thursday, May 2, 2019

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی سیکیورٹی گارڈ سے شادی کرکے ملکہ کا درجہ دیدیا

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی ذاتی سیکیورٹی کی ڈپٹی ہیڈ سے شادی کرکے انہیں ملکہ کا درجہ دے دیا۔
تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی ذاتی سیکیورٹی کی ڈپٹی ہیڈ سے شادی کرکے انہیں ملکہ کا درجہ دے دیا۔

بی بی سی اردو کے مطابق تھائی بادشاہ کی روائتی تاج پوشی کی تقریبات سے قبل شاہی بیان میں بادشاہ کی شادی کا اعلان کیا گیا۔ شاہی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بادشاہ وجیرالونگ کورن نے اپنی ذاتی سیکیورٹی گارڈ جنرل سوتھدا وجیرالونگ کورن نا ایودھیا کو شاہی ملکہ کا درجہ دے دیا ہے اور وہ اب تمام شاہی اعزازات کے ساتھ شاہی خاندان کا حصہ ہیں۔‘

شادی کی تقریب کی تصاویرتھائی لینڈ کے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئیں جن میں شاہی خاندان اور محل کے دیگر مشیر بھی تقریب میں شامل دکھائی دئیے۔ ٹی وی چینلز پر نشر کی جانے والی تصاویر میں بادشاہ کو ملکہ سوتھدا کے سر پر مقدس پانی ڈالتے دکھایا گیاہے جس کے بعد جوڑے کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے بھی دکھایا گیا۔

 66 سالہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن سنہ 2016 میں اپنے والد کی وفات کے بعد تھائی لینڈ کے آئینی بادشاہ بنے تھے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GPRD5y

0 comments:

Popular Posts Khyber Times