Thursday, May 2, 2019

نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے: چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال
چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ معیشت اور نیب ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں لیکن نیب اورکرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت نیب کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی، نیب پرتنقید ضرورکریں لیکن مثبت ہونی چاہیے۔

نیب قانون کے مطابق اپنا کام کرے گا جب کہ معیشت اور نیب ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں لیکن نیب اورکرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

بدعنوان عناصر کے خلاف نیب حرکت میں آئے گا جولوٹ مار کرے گا اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ہماری واحد خواہش ہے کرپشن فری پاکستان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GOFmOS

0 comments:

Popular Posts Khyber Times