Sunday, May 26, 2019

فردوس باجی آپ نوازشریف اور شہبازشریف کی چوکیدار ہیں یا۔۔۔۔ رانا ثنااللہ کا سوال

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثنااللہ
مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ ” فردوس باجی 9 ماہ میں بیس لاکھ نوجوان بے روز گار ہو گئے، آپ کو شہبازشریف کی پڑی ہے، آپ نوازشریف اور شہبازشریف کی چوکیدار ہیں یا مشیر اطلاعات ۔“

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ فردوس باجی شہبازشریف کا جیسے جیسے آنے کا وقت قریب آ رہا ہے آپ کا خوف بڑھتا جارہاہے، شہبازشریف کا نہیں بلکہ اب آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آ گیا ہے، ڈالر 152 روپے کا ہو گیا ، گیس 125 فیصد مہنگی ہ گئی ، بجلی 25 فیصد مہنگی ہو گئی اور آپ کو شہبازشریف کی پڑی ہے ۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہاکہ عمران خان کی نوکری کا نہیں بلکہ عوام کا خیال کریں، نو ماہ میں ملکی قرضہ پانچ ہزار ارب روپے بڑھ گیاہے، آپ کے بقول وزارت پٹرولیم میں ڈاکہ مارا گیا، لوگوں کو جعلی بل بھیجے گئے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30MTqRZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times