Sunday, May 26, 2019

عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم، وزیراعلیٰ پنجاب کی یوم شہادت حضرت علیؑ پر ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں، طے شدہ سیکیورٹی پلان پرعملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حضرت علیعلیہ السلام کے یوم شہادت پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے، یوم شہادت حضرت علیعلیہ السلام کے موقع پر جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں اور طے شدہ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MbIFpj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times