Monday, May 6, 2019

کراچی کے مختلف علاقوں میں پہلی سحری پر بجلی غائب

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے پہلے روز بجلی غائب رہی ہے
شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے پہلے روز بجلی غائب رہی جس کے باعث شہریوں نے اندھیرے میں سحری کی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سحری کے اوقات میں بجلی غائب رہی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، حسن اسکوائر، موسیٰ کالونی، شاہ فیصل کالونی، شادمان، بفرزون، نارتھ کراچی، نصرت بھٹو کالونی، کاٹھور اور گڈاپ ناگوری سوسائٹی سمیت شہر کے مختلف علاقے بجلی نہ ہونے کے باعث اندھیرے میں ڈوبے رہے جہاں شہریوں نے اندھیرے میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آغاز پر کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق آج شہر قائد کے درجہ حرارت میں مزید 2 ڈگری کمی کی توقع ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں یکم مئی 2019 سال کا گرم ترین دن تھا اور درجہ حرارت 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VpwauB

0 comments:

Popular Posts Khyber Times