Monday, May 6, 2019

حکومت کی عوام کو بڑی ریلیف

حکومت کی عوام کو بڑی ریلیف
وفاقی حکومت نے عوام کو 19 اشیاء سستے داموں فراہم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 2 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے دنیا میں مذہبی تہواروں پر سیل اور ریلیف دیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں رمضان میں مہنگائی ہوجاتی ہے اور ماہ مقدس میں یہ اشیاء مارکیٹوں سے بھی غائب ہو جاتی ہیں جو سمجھ سے باہر ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پبلک ریلیف اقدام ہے جس میں تمام وزراء اور صوبائی حکومتوں کو عوام کو ریلیف دینے کی حکمت عملی بنانے کا کہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اشیاء ضروریہ کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی دینے اور ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور کو اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جب کہ یہ سبسڈی وزیراعظم نے خود پلان کی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو 19 اشیاء سستے داموں فراہم ہوں گی، جن 19 اشیا کے لیے 2 ارب روپے کی سبسڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کو دی گئی ہے، ان میں آٹا، گھی، چینی، چاول، دالیں، کھجور ودیگر شامل ہیں۔ آٹے پر فی کلو 4 روپے، چینی پر 5، گھی پر 15 ، کھانے کے تیل پر 10 روپے، بیسن پر 20 روپے فی کلو، کھجور پر 30 روپے فی کلو، چاول میں 15 اور پتی پر 50 روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر اسٹاک برقرار رکھنے کا میکنزم بھی بنایا ہے، کوئی ایک ہی شخص باربار یوٹیلیٹی اسٹور سے اشیاء نہیں خرید سکے گا اس سے کمی ہوتی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر سپلائی کا مکینزم کسی صورت ٹوٹنے نہیں دیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VS9iTC

0 comments:

Popular Posts Khyber Times